Results 1 to 2 of 2

Thread: بھارت نے بہاولپور اور کراچی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی‘

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,500
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5871
    Rep Power
    214777

    Mic بھارت نے بہاولپور اور کراچی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی‘

    بھارت نے بہاولپور اور کراچی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی‘
    480999 55275255 - بھارت نے بہاولپور اور کراچی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی‘

    پاکستان نے جنگی میدان کیساتھ انٹیلی جنس محاذ پر بھی بھارت کی ہر چال ناکام بنا دی۔ پیشگی اطلاع کی بنیاد پر بھارت کی جانب سے ائیر بیسز اور شہروں پر میزائل حملوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے۔ بھارت کو دو ٹوک انداز میں بتا دیا گیا تھا کہ مہم جوئی کی تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

    دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ریاستی عناصر کو غیر مسلح کر کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔ کالعدم تنظیموں کے مدارس کو بھی سرکاری کنٹرول میں لیا جائے گا۔
    حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت نے راجستھان سے پاکستان کے ائیر بیسز کیساتھ کراچی اور بہاولپور میں میزائل حملوں کا منصوبہ بنایا۔ پاکستان نے پیشگی انٹیلی جنس کی بنیاد پر دونوں حملوں کو ناکام بنایا۔
    پاک بھارت سیکیورٹی ایجنسیز کے درمیان 27 اور 28 کی شب رابطہ ہوا جس میں بھارت کو تنبیہ کی کہ ایسی کسی بھی مہم جوئی کے نتائج بھیانک ہوں گے۔ پاکستان پوری قوت کیساتھ بھرپور جواب دے گا۔
    ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ عالمی برادری نے پاکستان کے امن اور جاری تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کو بھی سراہا ہے۔
    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پلواما حملے میں کوئی نان سٹیک ایکٹر شامل نہیں تھا۔ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری سرزمین کسی ملک کے خلاف ہرگز استعمال نہیں ہو گی۔
    غیر ریاستی عناصر کو غیر مسلح کر کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔ کالعدم تنظیموں کے مدارس کو بھی سرکاری کنٹرول میں لیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے ان خدشات کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان گرے سے بلیک لسٹ میں چلا گیا تو سرمایہ کاری رک جائے گی۔
    2gvsho3 - بھارت نے بہاولپور اور کراچی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی‘

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    7698 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    5

    Default Re: بھارت نے بہاولپور اور کراچی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی

    Wah
    umdah Info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •