قیلولہ کے طبی فوائد
23047 28037845 - قیلولہ کے طبی فوائد

دن کوکچھ دیر آرام کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔ سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ انسانی صحت پر قیلولے کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر کیلئے سونا قیلولہ کہلاتا ہے ۔ جنوبی یورپ میں قیلولہ کو غیر اہم تصور کیا جاتا ہے۔ کچھ دیر کے آرام سے انسانی ذہن کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور یوں آپ بہتر طور پر سر انجام دے سکتے ہیں۔محققین نے یہ بھی کہا ہے کہ قیلولہ سے دل کے امراض سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ یہ انسان کا موڈ بھی خوش گوار بناتا ہے۔ کچھ افراد دن بھر کام کے دوران تھکن محسوس کرتے ہیں اس لئے اگروہ بیس سے تیس منٹ آرام کرلیں تھکن دور ہو سکتی ہے۔ اس نیند کو ’’پاور نیند ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ قیلولے سے ذہنی قوت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ چین میں بھی پاور نیپ کا بہت رواج ہے۔ ایسا کسی دفتر میں کیا جا سکتا ہے یا پھر کسی قریبی پارک میں بھی۔اس لئے مصروف زندگی میں کچھ وقت قیلولہ کے لئے نکالنے کی کوشش کریں ۔ ٭…٭…٭