شان اور سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں عدنان سمیع کی ’’تواضع‘‘
1396706 99019232 - شان اور سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں عدنان سمیع کی ’’تواضع‘‘

عدنان ایجنٹ نہیں ، یہ وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس پر ہم سب شرمندہ ہیں:اداکار

لاہور (این این آئی) پاکستانی اداکار شان شاہد اور سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کی حمایت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد گلوکار عدنان سمیع نے ایک ٹوئٹر پیغام میں نریندر مودی کی حمایت کی اور بعدازاں پاک بھارت کشیدگی کو ہوادیتے ہوئے بھارتی ہونے کا ثبوت دیا جس پر صارفین اور شان شاہد نے ان کو کرارا جواب دیا۔اداکار شان شاہد نے کہاکہ عدنان سمیع پاکستانی ہے نہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ، یہ وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس پر ہم سب شرمندہ ہیں۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو لکھا کہ اسے آپ ہی رکھیں یہ آپ کے ہیں۔