Results 1 to 2 of 2

Thread: الٰہی! شاد ہوں میں تیرے آگے ہاتھ پھیلا کر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Islam الٰہی! شاد ہوں میں تیرے آگے ہاتھ پھیلا کر


    الٰہی! شاد ہوں میں تیرے آگے ہاتھ پھیلا کر
    مری اس کیفیت کو اپنی رحمت سے پذیرا کر

    بھٹکتی آنکھ کو مرکوز فرما صبغۃ اللہ پر
    دلِ بے تاب کو خوشبوئے یٰسیں سے شکیبا کر

    مری بھیگی ہوئی پلکیں مخاطب ہیں تو بس تجھ سے
    مری تقدیر کے تاریک غاروں میں اجالا کر

    مرے چاروں طرف ہے رقصِ وحشت، روک دے اس کو
    مرے اندر جو دشمن بڑھ رہا ہے، اُس کو پسپا کر

    رسولِ پاکﷺ کے رستے سے ہٹ کر خوار ہے امّت
    امین اس کو فلاح و خیر کا پھر سے خدایا کر

    فروغ اقدارِ پیمبرﷺ کا ہو پھر سے زمانے میں
    پریشاں آدمیّت پر کرم کا باب پھر وَا کر

    دعائے سیّدِؐ سادات سینے میں فروزاں ہے
    حسیں کر دے مری دنیا، حسیں تر مرزی عقبا کر

    ترے محبوبﷺ کی توصیف میں لب کھولتا ہوں میں
    بہاراں آشنا یارب مری سوچوں کا صحرا کر

    زوال آمادہ ہیں ہر چند اعصاب و قویٰ پھر بھی
    جواں رکھ میری جذبوں کو، مرے لفظوں کو اُجلا کر
    ٭٭٭

    2gvsho3 - الٰہی! شاد ہوں میں تیرے آگے ہاتھ پھیلا کر

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    6568 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    5

    Default Re: الٰہی! شاد ہوں میں تیرے آگے ہاتھ پھیلا کر

    Subhan Allah
    Bohat umdah
    Jazak Allah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •