Results 1 to 2 of 2

Thread: مودی کے بیانات الیکشن ہتھکنڈے ہیں، بھارتی جسٹس مرکنڈے کاٹجو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    Mic مودی کے بیانات الیکشن ہتھکنڈے ہیں، بھارتی جسٹس مرکنڈے کاٹجو

    مودی کے بیانات الیکشن ہتھکنڈے ہیں، بھارتی جسٹس مرکنڈے کاٹجو
    481194 48521054 - مودی کے بیانات الیکشن ہتھکنڈے ہیں، بھارتی جسٹس مرکنڈے کاٹجو

    بھارت کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بھارت میں ایسی سب حرکتیں الیکشن کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات الیکشن ہتھکنڈے ہیں۔

    دنیا نیوز کے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے بتایا کہ بھارتی میڈیا بہت پریشر میں ہے۔ بھارتی میڈیا میں سے کئی لوگوں کو نوکریوں سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود بھارتی میڈیا کو چمچہ گیری کے بجائے آزاد رپورٹنگ کرنی چاہیے۔
    جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات صرف الیکشن کے ہتھکنڈے ہیں۔ سب کچھ الیکشن کی وجہ سے ایسی حرکتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس پروفیسر کو پاکستان کی ہمدردی پر مارا گیا، اس کے پاس ڈنڈا نہیں تھا، میرے پاس جو آیا ڈنڈا رکھا ہوا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک ایٹمی قوت ہیں، اگر جنگ ہوئی تو دونوں اطراف سے لاکھوں لوگ مارے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو پورے ہندوستان نے سنا۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ان کی تعریف کرتا ہوں۔
    انڈین جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جو راستہ دکھایا، وہی صیح راستہ ہے۔ جنگ نہیں امن ہی راستہ ہے۔ عمران خان صرف کھلاڑی ہی نہیں، سکالر بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پچانوے فیصد بھارتی میڈیا انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ مودی سرکار کو پاکستان مخالف بیانیے سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔ پاکستان بھی نیوکلئیر ریاست ہے، دونوں ملک جنگ برداشت نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم عمران خان سیاستدان سے بڑھ کر سٹیٹسمین ہیں۔
    2gvsho3 - مودی کے بیانات الیکشن ہتھکنڈے ہیں، بھارتی جسٹس مرکنڈے کاٹجو

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: مودی کے بیانات الیکشن ہتھکنڈے ہیں، بھارتی جسٹس مرکنڈے کاٹجو

    Wah
    umdah Info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •