Results 1 to 2 of 2

Thread: انتہا پسندی ختم کرنے میں آرمی چیف کے ڈاکٹرائن کا اہم کردار

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,552
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Mic انتہا پسندی ختم کرنے میں آرمی چیف کے ڈاکٹرائن کا اہم کردار

    انتہا پسندی ختم کرنے میں آرمی چیف کے ڈاکٹرائن کا اہم کردار
    a.jpg
    آپریشن ردالفساد کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائیاں ہوئیں۔ دہشت گردوں کے بیانیے کو شکست دی گئی، اٹھارہ سو سے زائد اسکالرز نے ٹیرارزم کے خلاف فتویٰ دیا، مسئلہ کشمیر کو بھی ہر فورم پر اجاگر کیا گیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹرائن نے قلیل مدت میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی کیساتھ جیتی اور دہشتگردوں کے بیانیے کو بھی قومی اتفاق رائے سے شکست دے دی گئی۔ مسئلہ کشمیر کو بھی پوری قوت کیساتھ دنیا کے ایوانوں میں اٹھایا گیا۔
    دہشتگردی اور انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ڈاکٹرائن نے پاکستان کو محفوظ بنا دیا۔ دہشتگردوں کا قلع قمع کرتے ہوئے انتہا پسندوں کے بیانیے کو بھی شکست دی گئی۔ پاک فوج نے عالمی امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے القاعدہ کے 1100 دہشتگرد ہلاک کیے۔
    باجوہ ڈاکٹرائن کے تحت ملک کے طول وعرض میں آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا۔ ملک بھر میں 80 ہزار سے زائد کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔
    محفوظ پناگاہوں کیساتھ شہروں میں چھپے دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا۔ آپریشن ردالفساد میں مجموعی طور 5 ٹن دھماکہ خیزمواد جبکہ 38 ہزار سے زائد ہتھیار برآمد کیے جبکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ملک بھر میں 87 بڑے آپریشنز کیے گئے۔ سنگین مقدمات میں ملوث دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کے ذریعے سزائیں ہوئیں اور 56 دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔
    جنرل قمر جاوید باجوہ ڈاکٹرائن کے تحت دہشتگردوں کے بیانیے کو ناکام بنانے کے لیے بھی موثر حکمت عملی اپنائی گئی۔ 1854 مذہبی سکالرز نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پیغام پاکستان کے نام سے فتویٰ دیا۔
    گزشتہ سال پاک افغان بارڈر پر دہشتگردی کی 131 کوششیں بھی ناکام بنائی گئیں جبکہ 2300 کلومیٹر طویل پاک افغان باڈر کے 650 کلومیٹر سے زائد حصے پر باڑ کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
    صرف یہی نہیں بلکہ باجوہ ڈاکٹرائن کے تحت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کر کے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا گیا۔
    2gvsho3 - انتہا پسندی ختم کرنے میں آرمی چیف کے ڈاکٹرائن کا اہم کردار

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    7724 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    5

    Default Re: انتہا پسندی ختم کرنے میں آرمی چیف کے ڈاکٹرائن کا اہم کردار

    Wah
    umdah Info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •