Results 1 to 2 of 2

Thread: کرتارپور راہداری پر مذاکرات، بھارت نے پاکستانی وفد کو آنے سے روک

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic کرتارپور راہداری پر مذاکرات، بھارت نے پاکستانی وفد کو آنے سے روک

    کرتارپور راہداری پر مذاکرات، بھارت نے پاکستانی وفد کو آنے سے روک
    481335 98020285 - کرتارپور راہداری پر مذاکرات، بھارت نے پاکستانی وفد کو آنے سے روک

    بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے کرتارپور راہداری پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد کو دہلی آنے سے روک دیا ہے۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ملاقات 14 مارچ کو دہلی میں نہیں بلکہ واہگہ اٹاری سرحد پر ہوگی۔ کرتارپور پر تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی اسی تاریخ کو ملاقات کے بعد ہوں گے۔
    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی تھی جب قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹر فیصل نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دعوت دی تھی۔
    اس کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر مشاورت کے بعد واپس نئی دہلی روانہ ہوں گے جبکہ کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے پاکستانی وفد 14 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا۔
    دفتر خارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دونوں ممالک میں ملٹری ڈائریکٹوریٹ سطح پر ہفتہ وار رابطے جاری ہیں۔
    2gvsho3 - کرتارپور راہداری پر مذاکرات، بھارت نے پاکستانی وفد کو آنے سے روک

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: کرتارپور راہداری پر مذاکرات، بھارت نے پاکستانی وفد کو آنے سے

    Wah
    umdah Info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •