بچے کی قبل از وقت پیدائش کی پیش گوئی کرنے والابلڈ ٹیسٹ
1397833 70083033 - بچے کی قبل از وقت پیدائش کی پیش گوئی کرنے والابلڈ ٹیسٹ
تحقیق کے بعد ماہرین نے کہا ہے کہ ایک بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے حاملہ خاتون کے خون میں بعض پروٹین سے ان میں بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا پتا لگایا جاسکتا ہے ،

واشنگٹن(نیٹ نیوز)|جن ماؤں کے بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہوں ان کے اگلے بچے بھی قبل ازوقت پیدا ہوسکتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچے 37 ہفتوں کی مدتِ حمل سے پہلے ہی دنیا میں آجاتے ہیں اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، اسی بنا پر پری ٹرم یا قبل ازوقت بچوں کی پیدائش خود ماں اور بچے کیلئے خطرہ ہوتی ہے ، اس طرح پیدا ہونیوالے بچے کئی طرح کے خطرات اور صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔امریکہ میں جرنل آف آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکولوجی میں برگھم اینڈ ویمنز ہسپتال کے ماہرین نے کہا ہے کہ حاملہ ہونے کے بعد پہلی سہ ماہی میں خون میں تیرتے پانچ مختلف پروٹین کے خوردبینی ذرات ازخود وقت سے پہلے پیدائش کی خبر دے سکتے ہیں۔اس پر کام کرنے والے ماہر تھامس مک ایلراتھ کہتے ہیں کہ ہم مریض میں ایسے مارکر دیکھنا چاہتے ہیں جو قبل ازوقت بچوں کی پیدائش کی پیشگوئی کرسکیں اور ایک ماہ کو پہلی سہ ماہی سے آخری مرحلے تک رہنمائی اور علاج میں مدد مل سکے ۔