بند پنجرے میں موٹر سائیکل چلاکرگنیز بک ریکارڈ قائم کردیا
1397826 44458521 - بند پنجرے میں موٹر سائیکل چلاکرگنیز بک ریکارڈ قائم کردیا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرداور خطرناک کرتب پیش کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیتے ہیں۔

بیجنگ (نیٹ نیوز)\ چینی جانبازوں نے بند پنجرے میں موٹرسائیکل چلانے کا شاندار مظاہرہ کرکے اپنی مہارت سے گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے ۔ چین کے صوبہ ہنان سے تعلق رکھنے والے ایکروبیٹس کے گروپ نے وہیل آف ڈیتھ میں ایک ساتھ بائیک چلانے کا مظاہرہ کیا اور 12کھلاڑیوں نے ایک ساتھ دائرے کی شکل میں بائیک چلا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔