عدنان سمیع بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنے میں مصروف
1398184 78161524 - عدنان سمیع بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنے میں مصروف

گلوکارعدنان سمیع نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے بھارت کے حق میں بیانات دینا شروع کر دئیے ۔

ممبئی (آن لائن) پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ میں بھارت کا فرمانبردار شہری ہوں اور میں نے بھارت کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے ۔ عدنان سمیع نے بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کے باوجود بھارت فضائیہ کو شاباش دی اورکہا کہ نریندر مودی قوم کی طاقت آپ کے ساتھ ہے ۔