بیکٹیریا سے بچنے کیلئے انڈہ پکانے سے پہلے ہرگز نہ دھوئیں
1398287 20292054 - بیکٹیریا سے بچنے کیلئے انڈہ پکانے سے پہلے ہرگز نہ دھوئیں

تقریباً ہر شخص کی رائے یہی ہوتی ہے کہ کسی بھی چیز کو پکانے سے پہلے اسے دھو لینا چاہئے تاکہ مضر صحت بیکٹیریا سے بچا جا سکے

لاہور (نیٹ نیوز)تقریباً ہر شخص کی رائے یہی ہوتی ہے کہ کسی بھی چیز کو پکانے سے پہلے اسے دھو لینا چاہئے تاکہ مضر صحت بیکٹیریا سے بچا جا سکے ۔ہم میں سے اکثر انڈہ پکانے یا تلنے سے پہلے اسے دھوتے ہیں، ایسا کرنے سے آپ بے دھیانی میں بیکٹیریا سے بچنے کے بجائے اُسے پھیلانے کی وجہ بن رہے ہیں۔ظاہری طور پر کچھ اشیا پر دھونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ کسی خول یا چھلکے میں ہوتی ہیں اور کچھ چیزوں کو دھو لینے سے الٹا نقصان ہو جاتا ہے ۔یہ دونوں باتیں انڈے کیلئے صحیح ثابت ہوتی ہیں،لوگ اسے پکانے یا ابالنے سے پہلے خول کو دھوتے ہیں کہ اس پر لگی ہوئی گندگی کہیں انڈے میں شامل ہو کر ان کے پیٹ میں نہ چلی جائے ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ دھونے کی صورت میں ایسا پہلے ہی ہو چکا ہوتا ہے ۔دنیابھرمیں تجارتی بنیادوں پر انڈے فروخت کرنے والی تمام کمپنیوں اور فارم ہاؤسز کو پہلے سے انڈے دھونے کا پابند کیا گیا ہے ، ان پر لازم ہے کہ وہ انڈوں کو فروخت سے قبل ایک مخصوص عمل سے گزاریں۔اس عمل میں انڈے کے خول کی سطح سے قدرتی سطح ’’بلوم یاکیوٹیکل‘‘ کو صاف کر دیا جاتا ہے ۔ دھل جانے کے بعد اس پر خوردہ معدنی تیل کی پالش کر دی جاتی ہے ۔