کوئی بھی طاقت یا دھمکی سے ہمیں نہیں جھکا سکتا: آرمی چیف
481457 51791911 - کوئی بھی طاقت یا دھمکی سے ہمیں نہیں جھکا سکتا: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کی صورت حال اور پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے اس عزم کا دوبارہ کیا کہ دفاع وطن کے لیے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
CCC at GHQ. “Pakistan is on the positive trajectory of peace, stability and progress. No one can make us budge through use or threat of use of force. Similarly, policy and the right of use of force shall remain the prerogative of the state alone”, COAS. (3 of 3).
a.jpg