پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، امریکی جنرل ووٹل

امریکا افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں اعتراف کیا کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا۔

پاکستان کی افغانستان کے مسئلہ پر بڑی فتح، ڈومور کا مطالبہ کرنے والے امریکا کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کر لیا گیا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے اقرار کیا کہ افغان طالبان اسلام آباد کی مدد سے مذاکرات کی میز پر آئے۔
امریکہ ڈیڑھ دہائی تک پاکستان کو افغان مسئلے کا حصہ قرار دیتا رہا۔ امریکی عسکری قیادت کا پاکستان کو مسئلے کے حل میں مدد گار تسلیم کرنا غیر معمولی کامیابی ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق افغان مسئلے میں اپنا کردار منوانا پاکستان کی عسکری قیادت کی موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ نے جہاں افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کیا وہیں پوری دنیا کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ پاکستان امن دوست ملک ہے۔