بھارتی کرکٹرز بھی جنگی جنون میں مبتلا، فوجی ٹوپیاں پہن لیں
481627 61305717 - بھارتی کرکٹرز بھی جنگی جنون میں مبتلا، فوجی ٹوپیاں پہن لیں
رانچی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے قبل کھلاڑیوں میں فوجی ٹوپیاں بانٹی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پلواما حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نام ای میل میں پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کی کوشش کی جس پر اسے منہ کی کھانی پڑی تاہم یہ ہزیمت اٹھانے کے باوجود بی سی سی آئی اب بھی پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ 2019ء میں 16 جون کو شیڈول میچ سے بھاگنے کے لیے اپنی حکومت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی اور یہ کہا کہ پاکستان کےخلاف میچ حکومتی اجازت سے مشروط ہوگا۔
cricket328329 - بھارتی کرکٹرز بھی جنگی جنون میں مبتلا، فوجی ٹوپیاں پہن لیں

cricket428129 - بھارتی کرکٹرز بھی جنگی جنون میں مبتلا، فوجی ٹوپیاں پہن لیں

اب بھارتی کرکٹ بورڈ مودی سرکار کے اس جنگی جنون کو کھیلوں کے میدان میں بھی کھینچ لائی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے قبل کھلاڑیوں میں فوجی ٹوپی تقسیم کی گئی۔
کھیل کے میدان میں جنگی جنون لانے پر سابق کرکٹرز اور ماہرین کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اب سب کی نظریں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر جمی ہوئی ہیں کہ وہ بی سی سی آئی کی اس حرکت پر کوئی ایکشن لیتی ہے یا اس کے ڈر سے خاموش بیٹھی رہتی ہے۔
cricket7 - بھارتی کرکٹرز بھی جنگی جنون میں مبتلا، فوجی ٹوپیاں پہن لیں
یاد رہے کہ برطانوی آل رانڈر معین علی نے جولائی 2014ء میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں کلائی پر خصوصی ہینڈ بینڈ پہن رکھے تھے جن میں سیو غزہ اور فری فلسطین تحریر تھا۔
MoeenAli - بھارتی کرکٹرز بھی جنگی جنون میں مبتلا، فوجی ٹوپیاں پہن لیں

معین علی کے اس عمل کا میچ ریفری ڈیوڈ بون نے نوٹس لیا تھا۔ سماعت کے بعد ڈیوڈ بون نے اپنے فیصلے میں کہا کہ معین علی کرکٹ کے میدان سے باہر ذاتی حیثیت سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مکمل آزاد ہیں تاہم میدان میں انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔