Results 1 to 3 of 3

Thread: اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,474
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5871
    Rep Power
    214777

    New5555 اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش



    شکست

    اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش
    مدتوں زیست کو ناشاد کیا ہے میں نے

    تو نے تو ایک ہی صدمے سے کیا تھا دوچار
    دل کو ہر طرح سے برباد کیا ہے میں نے

    جب بھی راہوں میں +نظر آئے حریری ملبوس
    سرد آہوں میں تجھے یاد کیا ہے میں نے

    اور اب جب کہ مری روح کی پہنائی میں
    ایک سنسان سی مغموم گھٹا چھائی ہے

    تو دمکتے ہوئے عارض کی شعاعیں لے کر
    گل شدہ شمعیں جلانے کو چلی آئی ہے

    میری محبوب، یہ ہنگامۂ تجدید وفا
    میری افسردہ جوانی کے لیے راس نہیں

    میں نے جو پھول چنے تھے ترے قدموں کے لیے
    ان کا دھندلا سا تصور بھی میرے پاس نہیں

    ایک یخ بستہ اُداسی ہے دل و جاں پہ محیط
    اب مری روح میں باقی ہے نہ امید نہ جوش

    رہ گیا دب کے گراں بار سلاسل کے تلے
    میری درماندہ جوانی کی امنگوں کا خروش

    ریگ زاروں میں بگولوں کے سوا کچھ بھی نہیں
    سایۂ ابرِ گریزاں سے مجھے کیا لینا

    بجھ چکے ہیں مرے سینے میں محبت کے کنول
    اب ترے حسنِ پشیماں سے مجھے کیا لینا

    تیرے عارض پہ یہ ڈھلکے ہوئے سیمیں آنسو
    میری افسردگیِ غم کا مداوا تو نہیں

    تیری محبوب نگاہوں کا پیامِ تجدید
    اک تلافی ہی سہی۔۔۔۔میری تمنا تو نہیں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    2gvsho3 - اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    7523 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214771

    Default Re: اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش

    wahhhh bht khoob jazak Allah khair


    30abdx0 - اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش
    mera siggy koun uraa le gaya....

  4. The Following User Says Thank You to maya For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,474
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5871
    Rep Power
    214777

    Default Re: اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش

    Quote Originally Posted by maya View Post
    wahhhh bht khoob jazak Allah khair
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •