محمد حفیظ نے اپنی چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ پائلٹ حسن صدیقی کو دے دی
481721 66070645 - محمد حفیظ نے اپنی چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ پائلٹ حسن صدیقی کو دے دی
پاک فضائیہ کے جوان حسن صدیقی نے 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ مار گرایا پوری پاکستانی قوم کو اس بہادر سپوت کے کارنامے پر فخر ہے وہی نامور شخصیات بھی حسن صدیقی کو اس کارنامے پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی حسن صدیقی کے اس کارنامے پر انتہائی خوش ہیں اور انہیں اپنی شرٹ کا شاندار تحفہ دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے جو انہوں نے چیمپینز ٹرافی 2017ءمیں بھارت کیخلاف کھیلے گئے فائنل میچ میں پہنی تھی اور پھر بھارت کو شکست فاش دی تھی۔
محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں 27 فروری کو پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ خوشی کے ان لمحات کا لطف اٹھانے کیلئے میں انہیں اپنی وہ شرٹ تحفے میں دینا پسند کروں گا جو چیمپینز ٹرافی 2017ءکے فائنل میچ میں پہنی تھی، پاکستان زندہ باد۔۔۔"
haffeez - محمد حفیظ نے اپنی چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ پائلٹ حسن صدیقی کو دے دی