امریکہ میں 2کروڑ افراد مصنوعی بتیسی استعمال کرنے لگے
1399369 40939268 - امریکہ میں 2کروڑ افراد مصنوعی بتیسی استعمال کرنے لگے

امریکہ میں مصنوعی بتیسی بنانے کا رجحان بہت زیادہ ہے کیونکہ یہاں 2 کروڑ کے قریب افراد مصنوعی بتیسی استعمال کرتے ہیں

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکہ میں مصنوعی بتیسی بنانے کا رجحان بہت زیادہ ہے کیونکہ یہاں 2 کروڑ کے قریب افراد مصنوعی بتیسی استعمال کرتے ہیں اور ان میں عمر کی کوئی قید نہیں تاہم بتیسی بنانے کاعمل کافی طویل اور صبر آزما ہوتاہے ۔بتیسی بنانے کیلئے سب سے پہلے دندان ساز مریض کے جبڑے کا ناپ لیتا ہے ۔ اس کیلئے ایک پیسٹ استعمال کیا جاتا ہے جسے چند سیکنڈز تک مریض کے منہ میں رکھا جاتا ہے جس کے بعد یہ پیسٹ جبڑے کی شکل اختیار کرلیتا ہے ،اس سانچے کو لیبارٹری میں بھیجا جاتا ہے ۔ پہلے مرحلے میں اسی سائز کا جبڑا موم سے بنایا جاتا ہے اور سنتھیٹک فائبر کی ایک قسم آکریلک سے بنے ہوئے دانت اس میں فکس کئے جاتے ہیں۔اس جبڑے کو دوبارہ دندان ساز کے پاس بھیجا جاتا ہے جو اسے مریض کے منہ میں لگا کر اس کا سائز اور فٹنگ چیک کرتا ہے ۔اس کے بعد اسے واپس لیبارٹری بھیجا جاتا ہے ، اب بتیسی میں موم کی جگہ بھی آکریلک لگا دیا جاتا ہے،جس کے بعد اسے کھولتے ہوئے پانی میں ابالا جاتا ہے تاکہ کہیں اگر موم رہ گئی ہے تو وہ پگھل جائے ۔آخری مرحلے میں مصنوعی بتیسی کی فنشنگ اور رنگ و روغن کا کام کیا جاتا ہے ۔ اس کے بعد اسے استعمال کرکے اپنے مقاصدحاصل ہوتے ہیں۔