واردات سے پہلے ہی چوروں کی نشاندہی کرنے والا سافٹ ویئر تیار
1399867 38675634 - واردات سے پہلے ہی چوروں کی نشاندہی کرنے والا سافٹ ویئر تیار
جاپانی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے ایسا سافٹ وئیرتیارکیاہے جومارکیٹ یا سپرسٹور میں داخل ہونے والے کے چہرے ،

ٹوکیو(نیٹ نیوز) حرکات وسکنات اور بعض عادات کو دیکھ کر پیشگوئی کرتا ہے اور اس طرح چوری سے پہلے ہی واردات کو روکا جاسکتا ہے ۔2002 میں مشہور فلم مائنورٹی رپورٹ میں پہلے پہل یہ تصور پیش کیا گیا تھا جسے جاپانی ماہرین نے جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی باعث درست ثابت کردکھایا ہے ۔ اس سافٹ ویئر کا نام واک آئی رکھا گیا ہے ،سافٹ وئیر کا الگورتھم کسی شخص کے مشکوک ہونے کی حتمی منظوری دے تو مارکیٹ انتظامیہ کے سمارٹ فون پر پیغام پہنچ جائے گا ۔