دلچسپ معلومات
٭ سانپوں کو زلزلے کا قبل از وقت پتہ چل جاتا ہے۔ ٭ پہاڑی شیر سیٹی بجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٭ ڈولفن ایک آنکھ کھول کر سوتی ہیں۔ ٭ روس کا رقبہ سیارہ پلوٹو سے زائد ہے۔ ٭ امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر ایک اوپیرا ہاؤس ہے جس میں سٹیج ایک ملک میں اور شرکا کی نصف نشستیں دوسرے ملک میں ہیں۔ ٭ زمین پر ایک انسان کے مقابلے میں 16 لاکھ چونٹیاں ہیں۔ ٭ صرف ایک بادل کا وزن دس لاکھ پاؤنڈ سے زائد ہو سکتا ہے۔ ٭ امریکا کا پندرہواں صدر جیمز بوکانن اس نیت سے اپنی جیب سے غلام خریدتا تھا کہ انہیں رہا کر دے گا۔ ٭ اوسطاً ایک فرد اپنی زندگی میں اتنا چلتا ہے کہ پوری دنیا کے تین چکر لگا لے۔ ٭ اگر خط استوا پر تین کروڑ 30 لاکھ افراد ہاتھ پکڑ کر کھڑے ہو جائیں تو پوری دنیا کو گھیر لیں گے۔ (انتخاب: وردہ بلوچ)