چوتھا ون ڈے :آسٹریلیا نے بھارت کو4وکٹوں سے دھول چٹادی
1400321 18798523 - چوتھا ون ڈے :آسٹریلیا نے بھارت کو4وکٹوں سے دھول چٹادی

بھارت کے 9وکٹوں پر 358رنز ،آسٹریلیا نے 48ویں اوورمیں ہدف حاصل کرلیا

چندی گڑھ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز دو ،دو سے برابر کردی،ایشٹن ٹرنر کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ بھارت نے ابتدائی بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 358 رنز بنائے ، شیکھر دھاون 143 اور روہیت شرما 95 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دونوں نے ون ڈے کرکٹ میں 15 ویں مرتبہ 100 پلس رنز کی پارٹنر شپ سے تیسری بہترین جوڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ رشبھ پنت 36، لوکیش راہول، وجے شنکر 26، 26 رنز بٹور سکے۔ پیٹ کمنز نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلین ٹیم نے ہدف 48 ویں اوور کی 5 ویں گیند پر 6 وکٹوں پر 359 رنز بنا کر عبور کر لیا۔ پیٹر ہینڈز کومب 117، عثمان خواجہ 91 اور ایشٹن ٹرنر ناقابل شکست 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جسپریت بمراہ نے تین مہرے کھسکائے۔