انڈین ویلز ٹینس:کیرولین ووزنیاکی اور پیٹراکوایٹووا کا سفر ختم
ٹاپ سیڈپلیئر ناؤمی اوساکا اور وینس ولیمز نے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا
انڈین ویلز(اسپورٹس ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جاری انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل سیکنڈ راؤنڈ میں نمبر تیرہ سیڈکیرولین ووزنیاکی اور نمبر تین سیڈ پیٹرا کویٹووا کا سفر تمام ہو گیا جبکہ سیڈڈ پلیئرز اسپین کی کارلاسواریز نوارو،کروشیا کی ڈونا ویکچ اور امریکا کی میڈیسن کیز بھی ہار گئیں تاہم ٹاپ سیڈ جاپانی پلیئر ناؤمی اوساکا نے فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ کو چھ،تین اور چھ،چار سے ٹھکانے لگا کر تھرڈ راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔امریکا کی وینس ولیمز ،نمبر پندرہ سیڈ جرمنی کی جولیا گورجیس،نمبر تیئیس سیڈ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ،نمبر پانچ سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا،امریکا کی کرسٹینا میک ہالے ،نمبر پچیس سیڈ امریکا کی ڈینیئل کالنز،نمبر اکیس سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ،نمبر گیارہ سیڈ لیٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا،روس کی ایکاٹرینا الیگزینڈرووا،جرمنی کی مونا بارتھیل،نمبر چوبیس سیڈ یوکرین کی لیزیا سورینکو،نمبر نو سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا،نمبر آٹھ سیڈ جرمنی کی اینجلیک کیربر،روس کی نٹالیا وخلیانٹسیوا اور بلجیم کی یسالین بوناوینچر نے بھی تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مینز سنگل مقابلوں میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے امریکا کے بیور ن فراٹینگلو کو سات،چھ اور چھ،دو سے مات دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ نمبر تین سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو،نمبر سات سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم اور نمبر تیرہ سیڈ کینیڈا کے مائیلوس رونیک بھی دوسرا پڑاؤ پار کر گئے لیکن اسٹیفانوس سٹسیپاس اوربورنا کورچ کو شکست ہو گئی۔