نشاستہ کی کمی سے دل کی دھڑکن کا عارضہ ہوجاتا ہے :ماہرین
1400380 78800673 - نشاستہ کی کمی سے دل کی دھڑکن کا عارضہ ہوجاتا ہے :ماہرین
سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ عصر حاضر میں وزن کم کرنے کیلئے سب سے مقبول ڈائٹ ’’کم نشاستہ والی غذاؤں‘‘ سے دل کی دھڑکن کے عارضے میں مبتلا ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

واشنگٹن(نیٹ نیوز)چین کی یونیورسٹی سن یاٹ سین کے ماہرین امراض قلب نے دن بھر میں نشاستہ کی نہایت کم مقدار لینے والے افراد پر اس کے اثرات کا مطالعہ کیا اور اپنے اخذ شدہ نتائج کو مقالے کی صورت میں امریکن کالج آف کارڈیولوجی کی کانفرنس میں پڑھا۔تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر شیاؤڈونگ زواہنگ نے اپنی تحقیق کیلئے مختلف رنگ، نسل اور قومیت کے 14 ہزار افراد کو 22 سال تک اپنے مشاہدے میں رکھا۔