شبیر جان نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ والدین کے نام کردیا
1400408 99767742 - شبیر جان نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ والدین کے نام کردیا

ٹی وی اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے جس کیلئے حکومت کا مشکور ہوں ،

کراچی(سٹاف رپورٹر) فنکار کے کام کی پذیرائی وقت پر ہوتو ان کے اندر کا فنکار بھی پرسکون رہتاہے ۔ تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں کام کرکے جو شہرت و عز ت کمائی ہے، ا سے اس ایوارڈ نے مزید معتبر کردیا۔شبیر جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکار امن و جنگ کے دوران ملک کا ثقافتی سفیر ہوتا ہے ،میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کو اپنے والدین کے نام کرتاہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو معاشی طور پرمسائل کا شکار فنکاروں کے لئے بھی کام کرنا چاہئے ۔