اطاعت میں تساہل ہے جو ہمت کی کمی ہے
اللہ تعالیٰ سے محبت کی کمی ہے
گر دل میں ترے کیف و حلاوت کی کمی ہے
دراصل نگاہوں کی حفاظت کی کمی ہے
وہ رحمتِ بے تھاہ برسنے کو ہے بے تاب
دراصل اثرؔ اشکِ ندامت کی کمی ہے
ناپید ہے بس ترکِ معاصی کا تصور
فقدانِ ریاضت، نہ عبادت کی کمی ہے
آگے ہیں تمناؤں میں پیچھے ہیں عمل میں
برکت کا ہمیں شوق ہے، حرکت کی کمی ہے
جو عشقِ الہٰی میں توُ ناقص ہے ابھی تک
یہ مرشدِ کامل سے محبت کی کمی ہے
مغلوبِ زمانہ نہیں ہوتا کبھی عاشق
وہ عشق ہی کیا جس میں کہ جرات کی کمی ہے
کیوں علمِ نبوت کے فوائد نہیں کامل
ہے اس کا سبب نورِ نبوت کی کمی ہے
کمزور ہے جو عشقِ حقیقی کی عمارت
دراصل ابھی سنگِ ملامت کی کمی ہے
دعویٰ تو ہے الفت کا اثرؔ حد سے زیادہ
بس سرورِ عالمﷺ کی اطاعت کی کمی ہے
٭٭٭
wah bro its mind blowing...
haseen intikhab hai mashallah
khush rahein![]()
mera siggy koun uraa le gaya....