ہار ہار کر تھک گیا ، فواد رانا نے لاہوریوں سے معافی مانگ لی
لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے اگلے سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔
کراچی (دنیا نیوز)لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے اگلے سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔ ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد فواد رانا انتہائی مایوس نظر آئے ۔ انہوں نے کہا ’ہار ہار کر تھک گیا ہوں شکست پر لاہوریوں سے معافی مانگتا ہوں‘۔ فواد رانا نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر دعا کی اور گناہوں کی معافی مانگی لیکن اب کھلاڑیوں کا احتساب بھی ہو گا۔