Results 1 to 3 of 3

Thread: نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Islam نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے

    نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے
    یہی سمجھ لے ذرا پہلے تو کہ تو کیا ہے

    ہے ان کی یاد سے دل کا وہ عالمِ رنگیں
    کہ جس کے سامنے دنیائے رنگ و بو کیا ہے

    نبیؐ کا چہرۂ پُر نور ہے خوشا گل گوں
    مقابلہ میں یہ مہتابِ زرد رو کیا ہے

    ہے کائنات یہ ساری اسی کے صدقہ میں
    فقط یہ ایک ہی دنیائے چار سو کیا ہے

    شرابِ عشقِ نبیؐ خم کے خم بھی پی جاؤں
    مری طرح کے پیاسے کو اک سبو کیا ہے

    جو اس پہ جاں کو تصدق کرے ملے جنت
    معاملہ ہے کھرا اس میں گومگو کیا ہے

    اسی کا نقشِ قدم ڈھونڈتا رہوں ہر دم
    درایں حیات مجھے اور جستجو کیا ہے

    بخاکِ شہرِ مدینہ ملے مری مٹی
    نہ پوچھو ہم نفسو میری آرزو کیا ہے

    زلالِ اشکِ محبت سے آنکھ تر تو کریں
    درود پڑھنا نبیؐ پر بلا وضو کیا ہے

    ثنا نگارِ نبیؐ ہوں تو قدر ہے میری
    نہیں تو خاک کے پتلے کی آبرو کیا ہے

    علاجِ دل کے لئے اے نظرؔ چلو طیبہ
    ادھر اُدھر سے یہ بیکار چارہ جو کیا ہے
    ٭٭٭
    2gvsho3 - نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    6432 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214771

    Default Re: نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے

    wah bro its mind blowing...
    haseen intikhab hai mashallah
    khush rahein


    30abdx0 - نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے
    mera siggy koun uraa le gaya....

  4. The Following User Says Thank You to maya For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے

    Quote Originally Posted by maya View Post
    wah bro its mind blowing...
    haseen intikhab hai mashallah
    khush rahein
    پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
    آمین یا رب العالمین
    جزاک اللہ خیراً کثیرا

    2gvsho3 - نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •