Results 1 to 3 of 3

Thread: ان چاند ستاروں میں ترا نور بھرا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam ان چاند ستاروں میں ترا نور بھرا ہے


    یہ عرش اے مولا ترے جلووں سے سجا ہے
    ان چاند ستاروں میں ترا نور بھرا ہے
    پھولوں کی قباؤں پہ ہے تیری ہی نگارش
    تتلی کے پروں کو ترے ہاتھوں نے رچا ہے
    گلشن کی کیاری تیری خوشبو سے بھری ہے
    غنچوں کی بناوٹ میں ترا نقش چھپا ہے
    انگڑائیاں لیتی ہیں فقط تیری بدولت
    جو سوئے فلک چھائی ہوئی کالی گھٹا ہے
    جو چاہے کھلی آنکھ سے پڑھ لے اسے مولا
    افلاک کی تختی پہ ترا نام لکھا ہے
    آسماں تیرا ہے یہ شمس و قمر تیرے ہیں
    یہ افق نور شفق، شام و سحر تیرے ہیں
    آتے جاتے ہوے یہ شادی و غم کے موسم
    ان کے معمول میں جو بھی ہیں اثر تیرے ہیں
    سائباں بن کے کھڑی ہے تیری رحمت ہر سو
    مجھ پہ جو سایہ فگن ہیں وہ شجر تیرے ہیں
    تو نے ہی بخشی ہے یہ فطرت حساس مجھے
    ہیں جو اس دل کے صدف میں وہ گہر تیرے ہیں
    تیرے بخشے ہوئے جلوے ہیں خدایا مجھ میں
    میرے اندر جو نمایاں ہیں ہنر تیرے ہیں
    ہے جو ہستی میں میری روح امانت ہے تری
    دل کے اندر سبھی آباد نگر تیرے ہیں

    __________________

    2gvsho3 - ان چاند ستاروں میں ترا نور بھرا ہے

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214772

    Default Re: ان چاند ستاروں میں ترا نور بھرا ہے

    wah bro its mind blowing...
    haseen intikhab hai mashallah
    khush rahein


    30abdx0 - ان چاند ستاروں میں ترا نور بھرا ہے
    mera siggy koun uraa le gaya....

  4. The Following User Says Thank You to maya For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ان چاند ستاروں میں ترا نور بھرا ہے

    Quote Originally Posted by maya View Post
    wah bro its mind blowing...
    haseen intikhab hai mashallah
    khush rahein
    پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
    آمین یا رب العالمین
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
    2gvsho3 - ان چاند ستاروں میں ترا نور بھرا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •