امریکی فیشن ہاؤس نے مسلم خواتین کیلئے حجاب متعارف کرادیا
1401526 55212923 - امریکی فیشن ہاؤس نے مسلم خواتین کیلئے حجاب متعارف کرادیا

مائیکل کورس کی طر ف سے حجاب کو متعارف کرایاجانا مسلمان خواتین کی کامیابی قرار

نیویارک (شوبزڈیسک)دنیا بھر میں فیشن کے حوالے سے منفرد شہرت رکھنے والے امریکہ کے عالمی فیشن ہاؤس ’’مائیکل کورس‘‘ نے پہلی بار مسلم خواتین کیلئے حجاب متعارف کرادیا۔ مائیکل کورس کی جانب سے حجاب کو متعارف کرائے جانے کو مسلمان خواتین کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ، ساتھ ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ اب تنگ نظر حجاب سے متعلق اپنے خیالات پر نظر ثانی کریں گے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکل کورس نے اس وقت حجاب متعارف کرایا جب فرانسیسی فیشن برانڈ ’’ڈکاتھ لان‘‘ نے فرانس میں حجاب کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔