مریضوں کوجراثیم سے بچانے والی انجکشن کی سوئی تیارکرلی گئی
1401503 86368949 - مریضوں کوجراثیم سے بچانے والی انجکشن کی سوئی تیارکرلی گئی
ہسپتالوں میں ٹیکہ لگانے سے قبل جلد کو خاص جراثیم کش محلول سے صاف کیا جاتا ہے لیکن اب سوئی کے اوپر پالیمر کی ایسی جراثیم کش پرت چڑھائی گئی ہے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ہ جو مریض کو جراثیم سے پاک رکھتی ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ ہسپتال ان گنت انفیکشن کا گڑھ ہوتے ہیں ، بیکٹیریا اور جراثیم کی ایک بڑی وجہ کینولا اور ٹیکے کی سوئیاں ہوتی ہیں جس سے جراثیم پھیلتے ہیں ، اگر یہ جراثیم خون میں چلے جائیں تو اس سے جان لیوا صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے ۔ امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے ماہرین نے سرنج پر چڑھائی جانیوالی ایسی سوئی بنائی ہے جس میں جراثیم جمع نہیں ہوتے اور ساتھ میں یہ جلد کے جراثیم سے بھی مزاحمت رکھتی ہے ۔ اس سوئی کی تیاری کیلئے اینٹی بیکٹیریا دوا اورانوفِن محلول میں پولی یوراتھین کو گھول کرمواد تیار کیا گیا اورپلاسٹک کی نلکیوں اور سوئیوں کو اس محلول میں ڈبویا گیا۔ تھوڑی دیر میں اس میں موجود مائع بخارات بن کر اُڑ جاتا ہے جبکہ سوئیوں اور نلکیوں پر پالیمر کی ایک باریک پرت چڑھ گئی ۔ اس طرح تاروں اور نلکیوں کے کنارے اور کونوں پر جراثیم جمع نہیں ہوپاتے اور یوں اس سے مریض کے متاثرہ ہونے کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے ۔