غذاؤں کی استعمال کی ایکسپائر ڈیٹ دھوکے کے سوا کچھ نہیں
امریکہ کی نیشنل ریسورس ڈیفنس کونسل کا کہناہے کہ غذاؤں کے استعمال کی ایکسپائر ڈیٹ در حقیقت دھوکے سے زیادہ کچھ نہیں،
نیویارک (نیٹ نیوز)اکثر غذاؤں کو کب تک استعمال کیا جاسکتا ہے اس کا تعین چند معمولی باتوں سے کیا جاسکتا ہے جیسا کہ وہ مچھلی جو خراب ہوچکی ہو، عام طور پر اس کے گوشت پر ایک گاڑھی اور پھسلنے والی تہہ بن جاتی ہے جبکہ ان میں بو بہت زیادہ ہوجاتی ہے ، خیال رہے کہ تازہ مچھلی خریدنے کے 36 گھنٹے کے اندر کھا لینی چاہئے ۔اگر چکن کا گوشت گلابی کی بجائے گرے ہوجائے یا اس کے چربی والوں حصوں پر پیلا رنگ نمایاں ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ گوشت کھانے کے قابل نہیں ۔اگر آپ ڈبل روٹی کے کسی حصے میں پھپھوندی دیکھیں تو وہ کھانے کیلئے محفوظ نہیں ہوتی ۔اگر انڈہ خراب ہو تو وہ میٹھے اور ٹھنڈے پانی میں تیرنے لگتا ہے ، اگر ٹھیک ہو تو ڈوب جاتا ہے ۔اگر تازہ پھلوں کی ساخت بدل جائے یعنی نرم یا دانے دار ہوجائیں تو اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ انہیں اب نہیں کھانا چاہئے ۔ کچا گوشت اگر رنگ بدل لے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کھانے کے قابل نہیں رہا، اگر گوشت سے بو آئے اور لیس دار ہوجائے تو اسے استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوتا ہے ۔