احتساب عدالت: راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے نئی تاری
482268 60047912 - احتساب عدالت: راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے نئی تاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گلف اور ریشماں رینٹل پاور ریفرنسز میں راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے گلف اور ریشماں رینٹل پاور ریفرنسز کی سماعت کی مگر ملزم راجہ پرویز اشرف کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
عدالت نے راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم کے لیے چھبیس مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور ملزم کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔