Results 1 to 4 of 4

Thread: گوگل کا اپنی اہم میسجنگ ایپ ختم کرنے کا اعلان

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic گوگل کا اپنی اہم میسجنگ ایپ ختم کرنے کا اعلان

    گوگل کا اپنی اہم میسجنگ ایپ ختم کرنے کا اعلان
    482231 75855520 - گوگل کا اپنی اہم میسجنگ ایپ ختم کرنے کا اعلان

    لاہور: (ویب ڈیسک) گوگل نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی میسجنگ ایپ ایلو کی سپورٹ مارچ میں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اس پر عملدرآمد ہورہا ہے۔ گوگل نے 2016 میں ایلو کو متعارف کرایا تھا مگر ایلو آفیشل ویب سائٹ پر ایک بینر میں لکھا ہے کہ یہ اپلیکشن 12 مارچ کو الوداع کہہ دے گی اور صارفین اس سے پہلے اپنی چیٹ کو ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔

    ایلو کے ہیلپ پیج کے مطابق صارفین اپنی چیٹ کے ساتھ ساتھ تمام تصاویر، ویڈیوز اور فائلز کو ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔
    تمام چیٹ پیغامات سی وی ایس فائل جبکہ میڈیا فائلز زپ پیکج کی شکل میں محفوظ ہوں گی۔ گزشتہ سال جب کمپنی نے اس میسجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تو اس کا کہنا تھا ہم نے اپنی توجہ اینڈرائیڈ میسجز پر مرکوز کردی ہے جو کہ اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور رچ کمیونیکشن سروسز (آر سی ایس) سے لیس ڈیفالٹ میسجنگ ایپ ہے۔
    گوگل کا آر سی ایس کا منصوبہ میسجنگ کے مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ ایس ایم ایس کو نئی زندگی دے گا۔ اس وقت گوگل کی جانب سے آر سی ایس کو کیرئیر سپورٹ دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ ایپل کے آئی میسجز کو پیچھے چھوڑا جاسکے۔
    گوگل کا اس وقت کہنا تھا کہ 2018 کے شروع میں کمپنی نے ایلو کے چند بہترین فیچرز جیسے اسمارٹ رئیپلائی، جی آئی ایف اور ڈیسک ٹاپ سپورٹ کو میسجز میں منتقل کیا، اب میسجز کو آگے بڑھانے کے لیے ہم نے ایلو کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    اگرچہ ایلو دم توڑ چکی ہے مگرگوگل نے ویڈیو کالنگ ایپ ڈیو کو برقرار رکھا ہے جبکہ یہ کمپنی ہینگ آﺅٹس کو دفتری رابطے کی ایپ بنانے کی کوشش بھی کررہی ہے۔
    2gvsho3 - گوگل کا اپنی اہم میسجنگ ایپ ختم کرنے کا اعلان

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214772

    Default Re: گوگل کا اپنی اہم میسجنگ ایپ ختم کرنے کا اعلان

    zabrdast nice sharing jazak Allah khair
    keep sharing


    30abdx0 - گوگل کا اپنی اہم میسجنگ ایپ ختم کرنے کا اعلان
    mera siggy koun uraa le gaya....

  4. The Following User Says Thank You to maya For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: گوگل کا اپنی اہم میسجنگ ایپ ختم کرنے کا اعلان

    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - گوگل کا اپنی اہم میسجنگ ایپ ختم کرنے کا اعلان

  6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  7. #4
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: گوگل کا اپنی اہم میسجنگ ایپ ختم کرنے کا اعلان

    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •