Results 1 to 4 of 4

Thread: مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,275
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214781

    Mic مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار

    مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار
    482238 67403898 - مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار

    واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دور دراز علاقوں میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے متعدد لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ اسی ضرورت کے تحت ’آن میڈ اسٹیشن‘ بنایا گیا ہے جو کسی ٹیلیفون بوتھ یا جدید دکان کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اس میں ڈاکٹروں سے رابطے کا نظام، سینسراور دوا دینے والا خودکار ڈسپنسر نظام موجود ہے۔

    بوتھ کے اندر جاتے ہی بڑے اسکرین اور کیمرے کے سامنے مریض بیٹھتا ہے اور دور بیٹھا ڈاکٹر ایچ ڈی کیمرے کے ذریعے مریض کا معائنہ کرتا ہے؛ اور اس سے بات بھی کرتا ہے۔ کسی سائنس فکشن فلم کی طرح دور موجود طبیب آڈیو اور ویڈیو سے رابطہ کرتے ہوئے مریض کو سینسر استعمال کرنے کو کہتا ہے۔ یہاں مریض اپنے قد، وزن، باڈی ماس انڈیکس( بی ایم آئی)، بلڈ پریشر، سانس لینے کے عمل، خون میں آکسیجن کی مقدار اور دیگر اشیا کو نوٹ کرتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ کسی انفیکشن یا بخار وغیرہ کو ناپنے کےلیے تھرمل تصاویر بھی اتارتا ہے۔ ان تمام چیزوں کو دیکھ کر ڈاکٹر دیکھ کر بہتر فیصلہ کرتا ہے۔
    both 3 - مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار

    آن میڈ اسٹیشن‘ میں سینکڑوں دوائیں موجود ہیں جو کسی اے ٹی ایم کی طرح مریض تک پہنچتی ہیں۔ مطلوبہ دوا موجود نہ ہونے کی صورت میں مشین پرچی پر دوا کا نام اور مقدار چھاپ کر فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اسے کسی دکان سے خرید سکے۔ تاہم دوائیں مکمل طور پر بند اور محفوظ ہیں اور کوئی بھی ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر انہیں ذخیرے سے نہیں نکال سکتا۔ مریضوں کی معلومات کو اخفا میں رکھنے کےلیے خاص انتظام ہے۔ جیسے ہی مریض بوتھ میں جاتا ہے، اس کا دورازہ بند ہوجاتا ہے اور ڈاکٹر سے بات کرتے ہوئے اس کی آواز بھی باہر نہیں آتی۔ یہ دروازہ مکمل محفوظ اور خودکار ہے۔ اس میں مریضوں کی شناخت کےلیے تھری ڈی نظام بھی ہے اور ڈاکٹرحقیقی وقت میں چہرے کی رنگت اور خدوخال بھی دیکھ لیتا ہے۔
    both 4 - مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار

    تاہم اسے امریکا میں مصروف مقامات مثلاً ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر استعمال کیا جائے گا۔ اس کی افادیت ثابت ہوجانے کے بعد ہی اس جدید کلینک کو دیگر مقامات پر نصب کیا جائے گا۔
    2gvsho3 - مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار

  2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214772

    Default Re: مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار

    zabrdast nice sharing jazak Allah khair
    keep sharing


    30abdx0 - مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار
    mera siggy koun uraa le gaya....

  4. The Following User Says Thank You to maya For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,275
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214781

    Default Re: مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار

    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار

  6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  7. #4
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: مرض کی تشخیص کرکے دوا دینے والا 'فون بوتھ' تیار

    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •