Results 1 to 2 of 2

Thread: ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,474
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5871
    Rep Power
    214777

    New5555 ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا؟

    ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا؟
    نہ ہو مرنا، تو جینے کا مزا کیا؟
    تجاہل پیشگی سے مدعا کیا؟
    کہاں تک اے سراپا ناز، "کیا، کیا؟"
    نگاہِ بے محابا چاہتا ہوں
    تغافل ہائے تمکیں آزما کیا؟
    فروغِ یک نفَس ہے ، شعلۂ خس
    ہوس کو پاسِ ناموسِ وفا کیا؟
    دماغِ بوئے پیراہن نہیں ہے
    غمِ آوارگی ہائے صبا، کیا؟
    نفس، موجِ محیطِ بیخودی ہے
    تغافل ہائے ساقی کا گلا کیا؟
    دلِ ہر قطرہ ہے سازِ"انا البحر"
    ہم اس کے ہیں ، ہمارا پوچھنا کیا؟
    محابا کیا ہے ؟ مَیں ضامن، اِدھر دیکھ
    شہیدانِ نگہ کا خوں بہا کیا؟
    کیا کس نے جگر داری کا دعویٰ؟
    شکیبِ خاطرِ عاشق بھلا کیا؟
    یہ، قاتل، وعدۂ صبر آزما کیوں ؟
    یہ، کافر، فتنۂ طاقت ربا کیا؟
    بلائے جاں ہے ، غالبؔ ! اس کی ہر بات
    عبارت کیا، اشارت کیا، ادا کیا؟
    2gvsho3 - ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,474
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5871
    Rep Power
    214777

    Default Re: ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا؟

    2gvsho3 - ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •