Results 1 to 2 of 2

Thread: اسی ایک شخص کے واسطے میرے دل میں درد ہے کس لیے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,474
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5871
    Rep Power
    214777

    New5555 اسی ایک شخص کے واسطے میرے دل میں درد ہے کس لیے


    اسی ایک شخص کے واسطے میرے دل میں درد ہے کس لیے
    میری زندگی کا مطالبہ وہی ایک فرد ہے کس لیے

    تو جو شہر میں مقیم ہے تو مسافرت کی فضا ہے کیوں
    تیرا کارواں جو نہیں گیا تو ہوا میں گرد ہے کس لیے

    نہ جمال و حسن کی بزم ہے نہ جنون و عشق کا عزم
    سرِ دشت رقص میں ہر گھڑی کوئی باد گرد ہے کس لیے

    جو لکھا ہے میرے نصیب میں ، کہیں تو نے پڑھ تو نہیں لیا
    تیرا ہاتھ سرد ہے کس لیے ، تیرا رنگ زرد ہے کس لیے

    وہ جو ترک ربط کا عہد تھا ، کہیں ٹوٹنے تو نہیں لگا
    تیرے دل کے درد کو دیکھ کر، میرے دل میں درد ہے کس لیے

    کوئی واسطہ جو نہیں رہا ، تیری آنکھ میں یہ نمی ہے کیوں
    میرے غم کی آگ کو دیکھ کر ، تیری آہ سرد ہے کس لیے



    2gvsho3 - اسی ایک شخص کے واسطے میرے دل میں درد ہے کس لیے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,474
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5871
    Rep Power
    214777

    Default Re: اسی ایک شخص کے واسطے میرے دل میں درد ہے کس لیے

    2gvsho3 - اسی ایک شخص کے واسطے میرے دل میں درد ہے کس لیے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •