Results 1 to 2 of 2

Thread: اپنے گھر کا خواب اب ہوگا پورا، حکومت بنے گی شہریوں کی مددگار

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    Mic اپنے گھر کا خواب اب ہوگا پورا، حکومت بنے گی شہریوں کی مددگار

    اپنے گھر کا خواب اب ہوگا پورا، حکومت بنے گی شہریوں کی مددگار
    482417 72549810 - اپنے گھر کا خواب اب ہوگا پورا، حکومت بنے گی شہریوں کی مددگار

    عوام کی سہولت اور چھوٹے گھروں کی تعمیر کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے جس سے رعایتی شرح سود پر قرض ملے گا۔

    دنیا نیوز کے مطابق قرض کے لیے فہرست میں شامل فاٹا کے باسی بھی مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ گھروں کی تعمیر سے چالیس صنعتوں کا بھی پہیہ چلے گا۔
    ذرائع کے مطابق قرض مستحکم اور کم آمدن افراد کو ہی ملے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کڑی شرائط رکھی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں شہری کسی بھی کمرشل بینک میں جائیں اور قرض کے حصول کے لیے فارم بھریں۔
    قرض صرف ایسی زمین پر ہی ملے گا جس کی مالیت 30 لاکھ سے کم ہو گی۔ قرض کے خواہشمند شخص کے پاس 3 لاکھ روپے ہونے چاہیں جس کے بعد حکومت 27 لاکھ تک کا قرض دے گی۔
    گھر کے لیے لیا گیا قرض ساڑھے 12 سال میں واپس کرنا ہوگا اور اس پر شرح سود 17 فیصد کی بجائے صرف 5 فیصد ہو گا۔ تعمیر کے بعد پانچ سال تک مکان فروخت یا کرائے پر دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔
    تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد نے بھی حکومتی اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے سراہا ہے جبکہ دوسری جانب عوام بھی حکومت کے اس اعلان سے خوش ہیں۔قرض سکیم کے اجرا پر ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ ملک میں تعمیرات کے شعبے پر جب توجہ دی گئی، ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ پاکستان کو اس وقت 1 کروڑ گھروں کی قلت کا سامنا ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں بینک قرضوں کا 30 فیصد سے زائد گھروں کی تعمیر کے لیے خرچ ہوتا ہے۔
    2gvsho3 - اپنے گھر کا خواب اب ہوگا پورا، حکومت بنے گی شہریوں کی مددگار

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    Default Re: اپنے گھر کا خواب اب ہوگا پورا، حکومت بنے گی شہریوں کی مددگار

    2gvsho3 - اپنے گھر کا خواب اب ہوگا پورا، حکومت بنے گی شہریوں کی مددگار

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •