Results 1 to 2 of 2

Thread: انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ، خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,584
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    candel انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ، خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا

    انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ، خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا
    482346 62422076 - انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ، خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا
    لجو بلجانہ: (روزنامہ دنیا) سلووینیا میں پولیس نے ایک خاتون پر دھوکہ دہی سے انشورنس کلیم حاصل کرنے کیلئے اپنے ہاتھ آرے سے کاٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 21 سالہ ملزمہ اور اس کے ایک رشتے دار کو حراست میں+ لے لیا گیا.



    پولیس کا کہنا ہے کہ 21 سالہ خاتون نے حال ہی میں انشورنس لی ہے اور فراڈ میں خاندان والے ملوث ہیں، اس خاندان کے 4 افراد کو حراست میں لیا تھا تاہم 2 کو رہا کر دیا گیا۔

    خاتون اور اسکے ساتھی پر اگر جرم ثابت ہو گیا تو انھیں 8 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے ہوں گے، پولیس کے مطابق ملزمان نے انشورنس کروائی اور رقم کے حصول کیلئے خاتون کے گھر میں آرے سے ان کا ہاتھ جان بوجھ کر کاٹ دیا۔

    ملزمان خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ ہسپتال لے جانے کے بجائے گھر ہی چھوڑ گئے تاکہ اس بات کا یقین دلایا جا سکے کہ معذوری مستقل ہے تاہم حکام نے اس خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ وقت پر برآمد کر لیا اور اسے واپس جوڑ دیا گیا ہے۔

    2gvsho3 - انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ، خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,584
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Default Re: انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ، خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا

    2gvsho3 - انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ، خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •