Results 1 to 2 of 2

Thread: تاج تیرے لیے اک مظہرِ الفت ہی سہی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    New5555 تاج تیرے لیے اک مظہرِ الفت ہی سہی


    تاج محل

    تاج تیرے لیے اک مظہرِ الفت ہی سہی
    تجھ کو اس وادئ رنگیں سے عقیدت ہی سہی

    میری محبوب کہیں اور ملا کر مجھ سے
    بزم شاہی میں غریبوں کا گزر کیا معنی؟
    ثبت جس راہ میں ہوں سطوتِ شاہی کے نشاں
    اس پہ الفت بھری روحوں کا سفر کیا معنی؟

    میری محبوب پس پردۂ تشہیرِ وفا
    تو نے سطوت کے نشانوں کو تو دیکھا ہوتا
    مردہ شاہوں کے مقابر سے بہلنے والی
    اپنے تاریک مکانوں کو تو دیکھا ہوتا

    ان گنت لوگوں نے دنیا میں محبت کی ہے
    کون کہتا ہے کہ صادق نہ تھے جذبے ان کے
    لیکن ان کے لیے تشہیر کا سامان نہیں
    کیونکہ وہ لوگ بھی اپنی ہی طرح مفلس تھے

    یہ عمارات و مقابر یہ فصیلیں یہ حصار
    مطلق الحکم شہنشاہوں کی عظمت کے ستوں
    سینۂ دہر کے ناسور میں کہنہ ناسور
    جذب ہے ان میں ترے اور مرے اجداد کا خوں

    میری محبوب! انہیں بھی تو محبت ہو گی!
    جن کی صناعی نے بخشی ہے اسے شکلِ جمیل
    ان کے پیاروں کے مقابر رہے بے نام و نمود
    آج تک ان پہ جلائی نہ کسی نے قندیل

    یہ چمن زار یہ جمنا کا کنارہ، یہ محل
    یہ منقش درو دیوار یہ محراب یہ طاق
    اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر
    ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق


    میری محبوب! کہیں اور ملا کر مجھ سے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    2gvsho3 - تاج تیرے لیے اک مظہرِ الفت ہی سہی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    Default Re: تاج تیرے لیے اک مظہرِ الفت ہی سہی

    2gvsho3 - تاج تیرے لیے اک مظہرِ الفت ہی سہی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •