Results 1 to 2 of 2

Thread: جُز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,584
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    New5555 جُز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے

    جُز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے
    تُو کہاں ہے مگر دوست پرانے میرے
    تُو بھی خوشبو ہے مگر میرا تجسس بے کار
    برگِ آوارہ کی مانند ٹھکانے میرے
    شمع کی لَو تھی کہ وہ تُو تھا مگر ہجر کی رات
    دیر تک روتا رہا کوئی سرہانے میرے
    خلق کی بے خبری ہے کہ مری رسوائی
    لوگ مجھ کو ہی سناتے ہیں فسانے میرے
    لُٹ کے بھی خوش ہوں کہ اشکوں سے بھرا ہے دامن
    دیکھ غارت گرِ دل یہ بھی خزانے میرے
    آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
    جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے

    ----ق----

    کاش تُو بھی مری آواز کہیں سُنتا ہو
    پھر پکارا ہے تجھے دل کی صدا نے میرے
    کاش تو بھی کبھی آ جائے مسیحائی کو
    لوگ آتے ہیں بہت دل کو دُکھانے میرے
    کاش اوروں کی طرح میں بھی کبھی کہہ سکتا
    بات سُن لی ہے مری، آج خدا نے میرے
    تُو ہے کس حال میں اے زود فراموش مرے
    مجھ کو تو چھین لیا عہدِ وفا نے میرے
    چارہ گر یوں تو بہت ہیں مگر اے جانِ فرازؔؔ
    جز ترے اور کوئی زخم نہ جانے میرے
    ٭٭٭


    2gvsho3 - جُز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,584
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Default Re: جُز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے

    2gvsho3 - جُز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •