Results 1 to 4 of 4

Thread: نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم محف

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,552
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Mic نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم محف

    نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم محفوظ


    کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والی بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی۔ وزیراعظم جیسنڈا آڈرن نے ملک کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔
    مسلح شخص نماز جمعہ کے بعد مسجد میں داخل ہوا اور خود کار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور نے کئی بار گن ری لوڈ کی اور مختلف کمروں میں جا کر فائرنگ کرتا رہا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اس دوران ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے ویڈیو بناتا رہا اور انٹرنیٹ پر براہ راست دکھاتا رہا۔
    shooter in new 1 - نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم محف
    shooter in new 2 - نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم محف

    پولیس کو حملہ آور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تارکین وطن اور مسلم مخالف مواد ملا ہے۔ پولیس کمشنر مائیک بش کے مطابق ایک خاتون سمیت تین مردوں کو حراست میں لیا گیا ہے، حملہ آور کی گاڑی سے دھماکا خیز ڈیوائسز بھی ملی ہیں، ایک حملہ آور کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ حکام نے آج کے دن کرائسٹ چرچ پر سفر کی پابندی لگا دی جبکہ لوگوں کو مساجد سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہر میں گرجا گھروں اور سکول بند کر کے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
    shooter in new 3 - نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم محف

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آڈرن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جو آج ہوا سب اس کی مذمت کرتے ہیں، بہت سی معلومات ابھی سامنے نہیں لاسکتے، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، عوام پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا پولیس پوری طرح متحرک ہے، زیر حراست افراد کی کار میں بارودی مواد نصب تھا، ہماری ایجنسیاں معاملے کو دیکھ رہی ہیں، حملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، حملہ آوروں سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
    کپتان تمیم اقبال کا کہنا ہے بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی، مسجد میں موجود ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ رہے۔ مشفیق الرحمان نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت رہے، حملے میں بچ گئے۔

    2gvsho3 - نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم محف

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,552
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Default Re: نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم

    2gvsho3 - نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم محف

  3. #3
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    7562 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214771

    Default Re: نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم

    bht dukh hoa es news pe thanx for sharing
    Jazzak Allah Khiar
    bht khush rahiye
    Last edited by maya; 17-03-2019 at 12:29 PM.


    30abdx0 - نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم محف
    mera siggy koun uraa le gaya....

  4. The Following User Says Thank You to maya For This Useful Post:


  5. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,552
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Default Re: نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم

    Quote Originally Posted by maya View Post
    bht dukh hoa es news pe thanx for sharing
    Jazzak Allah Khiar
    bht khush rahiye
    اللہ تعالٰی ان کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے
    پسند اور رائے کا شکریہ
    آمین یا رب العالمین
    جزاک اللہ خیراً کثیرا


    2gvsho3 - نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی ٹیم محف

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •