Results 1 to 2 of 2

Thread: ’’فتح گر‘‘ عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    Mic ’’فتح گر‘‘ عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں

    ’’فتح گر‘‘ عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں
    1402959 64939396 - ’’فتح گر‘‘ عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں

    پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز ورلڈ کپ اسکواڈ کا تعین کرے گی،کینگرو بیٹسمین

    نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کے فتح گر آسٹریلین بیٹسمین عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ ایک وقت میں ایک میچ کے لحاظ سے آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں کوئی علم نہیں کہ کل کیا ہوگا کیونکہ پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز ورلڈ کپ اسکواڈ کا تعین کرے گی۔واضح رہے کہ عثمان خواجہ اس وقت بھی کینگرو ون ڈے ٹیم کا حصہ نہ بن سکے جب اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر ٹیم میں شامل نہیں تھے لیکن محض دو ہفتے کی مدت میں انہوں نے اپنی وہ اہمیت بنا لی کہ پابندی کے شکار پلیئرز کی واپسی پر بھی انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکے گا اور وہ ورلڈ کپ کیلئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آ گئے ہیں۔عثمان خواجہ کے مطابق بھارت کیخلاف اسی کے ملک میں کامیابی بہت بڑی ہے کیونکہ اس ملک میں کرکٹ کھیلنا آسان نہیں لیکن وہ اس کامیابی کے باوجود ایک وقت میں ایک میچ کے لحاظ سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کی نگاہ بہت دور تک نہیں دیکھ رہی کیونکہ انہیں علم نہیں کہ کل کیا ہونے والا ہے ۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کے مطابق یو اے ای میں ابھی پاکستان کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے جس میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا اور اسی وقت ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا تعین ہو سکے گا جو ابھی کافی دور ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ حالیہ جیت کا لطف اٹھا رہے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان کیخلاف بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
    2gvsho3 - ’’فتح گر‘‘ عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    Default Re: ’’فتح گر‘‘ عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں

    2gvsho3 - ’’فتح گر‘‘ عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •