ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے ایوارڈ جیت لیا
قوم کے ترجیحی بینکنگ ادارے کی حیثیت سے اپنی مارکیٹ ساکھ کو مضبوط بناتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے 13 واں سٹی مائیکرو انٹرپرینیور شپ ایوارڈ Most Innovative MFI جیت لیا۔
لاہور(سٹاف رپورٹر) سٹی مائیکرو انٹرپرینیور شپ ایوارڈز پروگرام سٹی فاؤنڈیشن کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں نوجوانوں سمیت کم آمدنی والے لوگوں کیلئے معاشی مواقع پیدا کرنا ہے ۔ سٹی فاؤنڈیشن پاکستان کے سی ای او ندیم لودھی نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کے ہمراہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے چیف پراڈکٹ آفیسر جہانزیب خان کو ایوارڈ پیش کیا۔