پاور پلانٹس کی جگہ شمسی بیٹریاں

سائنسدان آئے روز نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں بظاہر یہ بہت عجیب سی بات لگتی ہے کہ آپ کے کچن میں رکھے ہوئے مائیکروویو میں انگور کے چند دانے ایٹم بم کی طرح پھٹ پڑیں اور اس سے بہت سی دوسری چیزوں نے آگ پکڑ لی ۔آپ کو یہ بات بھی بہت عجیب لگے کی کہ آپ اپنے گھر میں پلازما پیداکرسکتے ہیں ۔یہ کوئی مشکل کام نہیں، اس کے لیے آپ کو زیادہ سے زیادہ 2انگوروں کی ضرورت ہے۔ اگر دو انگور میسرنہ ہوں تو ایک سے بھی کام چل جائے گا۔ایک انگورکو دو برابر حصوں میں کاٹ کر مائیکروویو میں رکھنے کے بعد اُسے آن کرنے سے خوفناک دھماکہ ہوسکتاہے ۔ ایسے ایک تجربہ میں ایک مائیکرووویو کیساتھ رکھے ہوئے درجنوں مائیکروویو بھی جل کر راکھ ہوگئے تھے۔ امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔سائنس دان یہ بات بہت پہلے سے جانتے تھے مگر وہ اس بات سے و اقف نہ تھے کہ ایسا ہوتا کیوں ہے؟جب بجلی کی لہریں مائیکر ویوومیں پڑے انگوروں کے دو دانوں میں سے گزرتی ہیں تو وہ آگ کیوں پکڑ لیتے ہیں یا پھٹ کیوں جاتے ہیں۔انہیں اب پتہ چلا ہے کہ انگوروں میں سے پلازما پیدا ہوتا ہوتا ہے،اور دھماکہ اسی کا پیدا کردہ ہوتا ہے۔ تین ماہرطبیعات دان نے بھی انگوروں سے پلازما بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کنکورڈیا یونیورسٹی کے آرون سیلے پکوف اورحمزہ ۔کے۔ خٹک نے یہ حیران کن تجربہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو ویو میں دوبرابر حصوں میں کٹے ہوئے انگوروں میں سے بجلی کی لہریں پلازماکو پیداکرتی ہیں۔یہ تجربہ سائنسی میلوں میں دلچسپی کا مرکز بنارہا۔کئی سائنسی بلاگس نے اسے اپنے پیچ پر ڈالا، کچھ نے اسے پلازما مائیکروویو کا نام دیا تو کچھ نے اسے ’’انگوروں کی ایٹمی طاقت‘‘ سے تعبیر کیا۔ بہرکیف یہ ایک زبردست سائنسی تجربہ ہے ۔یہ بات محض آپ کی معلومات کے لیے درج کی جارہی ہے ایساکوئی تجربہ کرنے کی کوشش ہرگز نہ کی جائے۔