Results 1 to 2 of 2

Thread: فلک سے چاند ستاروں سے جام لینا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,702
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    New5555 فلک سے چاند ستاروں سے جام لینا ہے

    فلک سے چاند ستاروں سے جام لینا ہے
    مجھے سحر سے نئی ایک شام لینا ہے

    کسے خبر کہ فرشتے غزل سمجھتے ہیں
    خدا کے سامنے کافر کا نام لینا ہے

    معاملہ ہے ترا بدترین دشمن سے
    مرے عزیز محبت سے کام لینا ہے

    مہکتی زلف سے خوشبو چمکتی آنکھ سے دھوپ
    شبوں سے جام سحر کا سلام لینا ہے

    تمہاری چال کی آہستگی کے لہجے میں
    سخن سے دل کو مسلنے کا کام لینا ہے

    نہیں میں میر کے در پر کبھی نہیں جاتا
    مجھے خدا سے غزل کا کلام لینا ہے

    بڑے سلیقے سے نوٹوں میں اس کو تُلوا کر
    امیر شہر سے اب انتقام لینا ہے
    ***

    2gvsho3 - فلک سے چاند ستاروں سے جام لینا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,702
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Default Re: فلک سے چاند ستاروں سے جام لینا ہے

    2gvsho3 - فلک سے چاند ستاروں سے جام لینا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •