Results 1 to 2 of 2

Thread: چلو بادِ بہاری جا رہی ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,670
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    New5555 چلو بادِ بہاری جا رہی ہے



    چلو بادِ بہاری جا رہی ہے
    پِیا جی کی سواری جا رہی ہے

    شمالِ جاودانِ سبز جاں سے
    تمنا کی عماری جا رہی ہے

    فغاں اے دشمنی دارِ دل و جاں
    مری حالت سُدھاری جا رہی ہے

    جو اِن روزوں مرا غم ہے وہ یہ ہے
    کہ غم سے بُردباری جا رہی ہے

    ہے سینے میں عجب اک حشر برپا
    کہ دل سے بے قراری جا رہی ہے

    میں پیہم ہار کر یہ سوچتا ہے
    وہ کیا شہ ہے جو ہاری جا رہی ہے

    دل اُس کے رُو برو ہے اور گُم صُم
    کوئی عرضی گزاری جا رہی ہے

    وہ سید بچہ ہو اور شیخ کے ساتھ
    میاں عزت ہماری جا رہی ہے

    ہے برپا ہر گلی میں شورِ نغمہ
    مری فریاد ماری جا رہی ہے

    وہ یاد اب ہو رہی ہے دل سے رُخصت
    میاں پیاروں کی پیاری جا رہی ہے

    دریغا ! تیری نزدیکی میاں جان
    تری دوری پہ واری جا رہی ہے

    بہت بدحال ہیں بستی ترے لوگ
    تو پھر تُو کیوں سنواری جا رہی ہے

    تری مرہم نگاہی اے مسیحا!
    خراشِ دل پہ واری جا رہی ہے

    خرابے میں عجب تھا شور برپا
    دلوں سے انتظاری جا رہی ہے



    2gvsho3 - چلو بادِ بہاری جا رہی ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,670
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Default Re: چلو بادِ بہاری جا رہی ہے

    2gvsho3 - چلو بادِ بہاری جا رہی ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •