Results 1 to 2 of 2

Thread: انتظار کو کارآمد بنائیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    candel انتظار کو کارآمد بنائیں

    انتظار کو کارآمد بنائیں
    23093 64343210 - انتظار کو کارآمد بنائیں
    ڈاکٹر برٹن گولڈسمتھ
    جب آپ کسی کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے پاس کچھ وقت ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے آنے والے نے ایک آدھ گھنٹہ بعد آنا ہو یا پھر آپ نے کچھ دیر بعد گھر سے نکلنا ہو۔ اس دوران آپ کوئی کارآمد سرگرمی سرانجام دے سکتے ہیں۔ ذیل میں ایسی ہی چند سرگرمیاں بتائی گئی ہیں۔ تھوڑا سا مطالعہ کریں: مطالعہ کتاب، اخبار، بلاگ یا میگزین کا کیا جا سکتا ہے۔ روزانہ صرف 10 منٹ کے مطالعے سے آپ کی معلومات میں بیش بہا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو پڑھنے کی عادت نہیں تو اسے فوراً اپنائیں۔ دانتوں کی صفائی :دن میں دو مرتبہ برش کرنا اچھا ہوتا ہے اور تین مرتبہ کرنا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ اس میں پانچ منٹ ہی لگتے ہیں اور پھر آپ خود کو تازہ دم محسوس کرتے ہیں۔ یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق دانتوں اور دل کی صحت کا آپس میں تعلق ہے۔ برش کے علاوہ آپ فلاس بھی کر سکتے ہیں۔ منہ تو دھولیں:اگر آپ کے پاس اتنا وقت نہیں کہ نہا سکیں تو صرف منہ دھولیں۔ اس سے تازگی محسوس ہوتی ہے اور تشویش میں کمی بھی ہوتی ہے۔ برتن ترتیب دیں:برتنوں کو ترتیب دینا بھی وقت کا اچھا استعمال ہے کیونکہ آپ کوئی تعمیری اور مثبت کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح آپ باہر پڑی دوسری اشیا کو بھی ترتیب میں رکھ سکتے ہیں یا کسی حصے کی جھاڑ پونچھ کر سکتے ہیں۔ گھر میں ایسے کچھ چھوٹے چھوٹے کام ہوتے ہیں جو بعد میں بھی آپ نے کرنے ہوتے ہیں، انہیں دوران انتظار کرلیں۔ گھر میں ترتیب اور نظم ذہن پر بھی اچھا اثر ڈالتا ہے۔ الماری ترتیب دیں:الماری میں اگرچیزیں بے ترتیب پڑی ہیں تو آپ کو چاہیے کہ وقت کو ضائع کرنے کے بجائے انہیں ترتیب میں لے آئیں۔ اسی طرح میز کی دراز میں بھی اشیا بے ترتیب ہو سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا جائزہ: سوشل میڈیا پر سرسری نظر تو چند منٹوں میں ڈالی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کسی کے انتظار میں ہیں تویہی کام کرلیں۔ گھنٹوں سوشل میڈیا کا استعمال مناسب نہیں۔ دوستوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس دوران آرام سے گفتگو ہو سکتی ہے۔ تاہم خیال رہے کہ اس میں پانچ سے 30 منٹ تک وقت صرف ہو سکتا ہے۔ پرانے دوست کو یاد کریں: کسی ایسے دوست کو جس سے آپ کا خاصے عرصے سے رابطہ نہ ہوا ہو، اس دوران یاد کر لیں۔ اسے ٹیکسٹ پیغام بھیج دیں یا ای میل کر دیں۔ ہو سکتا ہے ایسا کوئی دوست ہو جس کی فیس بک پوسٹس کو تو آپ طویل عرصے سے لائیک کررہے ہوں لیکن اس سے بڑھ کر کچھ نہ کر رہے ہوں۔ طویل عرصے بعد دوستوں سے رابطہ کرنے سے انہیں اور آپ کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ کڑے وقت میں پرانے دوست بہت کام آتے ہیں۔ بات چیت یا کھیل کود:اگر کوئی ساتھ موجود ہے تو اس سے گفتگو کی جا سکتی ہے یا کھیلا جا سکتا ہے۔ پالتو جانور سے بھی کھیلا جا سکتا ہے ۔ بلی سے کھیلنا فشارِ خون میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ اگر آپ نے کچھ انتظار کے بعد روانہ ہونا ہے تو کپڑے تبدیل کرنے کے لیے 10 منٹ کافی ہوں گے، اس کے علاوہ وقت ضائع مت کریں کیونکہ وقت بہت قیمتی شے ہے۔ (ترجمہ: رضوان عطا)

    2gvsho3 - انتظار کو کارآمد بنائیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: انتظار کو کارآمد بنائیں

    2gvsho3 - انتظار کو کارآمد بنائیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •