کھیرا ہڈیا ں مضبو ط کرنے کا باعث
کھیرا جسم کو پانی کی وافر مقدار فراہم کرتا اور متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے
لاہور (نیٹ نیوز) ،یہ وزن کم کرنے میں مددگار ہوتاہے ۔اہم بات یہ ہے کہ کھیرے سارا سال آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ایک تحقیقی رپورٹ میں کھیرے کے فوائد بتاتے ہوئے لکھا گیاہے کہ یہ جلد کی نمی بحال ،آنکھوں کے گرد حلقے کنٹرول،سانس کی بو دور،زہریلے مواد کو خارج ،دل کی صحت بہتر ،ہڈیاں مضبوط ،کینسر کی روک تھام،بلڈ شوگر لیول کنٹرول ،قبض دور،دماغی صحت بہتر اورگرتے بالوں کی روک تھام کرتا اورجسمانی توانائی بڑھاتاہے ۔