Results 1 to 2 of 2

Thread: پی ایس ایل:کراچی کنگز نے ملبہ خراب باؤلنگ پرڈال دیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Mic پی ایس ایل:کراچی کنگز نے ملبہ خراب باؤلنگ پرڈال دیا

    پی ایس ایل:کراچی کنگز نے ملبہ خراب باؤلنگ پرڈال دیا
    1403499 54246701 - پی ایس ایل:کراچی کنگز نے ملبہ خراب باؤلنگ پرڈال دیا

    بیٹنگ اور فیلڈنگ مناسب رہی، آئندہ سیزن میں غلطیاں نہیں کرینگے : عماد وسیم

    کراچی (سپورٹس رپورٹر) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ خراب باؤلنگ کی وجہ سے اس مرتبہ بھی پی ایس ایل فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر باؤلنگ پلان پر عمل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو میچ جیت سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈنے ان کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عماد وسیم کے مطابق ان کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ میں کارکردگی بری نہیں رہی۔ ٹورنامنٹ کے دوران بابر اعظم نے چند اچھے کیچز کئے ۔ بیٹنگ میں بھی خرابی نہیں تھی تاہم ناک آؤٹ میچ میں باؤلنگ اچھی کرلیتے تو کامیابی حاصل کی جا سکتی تھی۔عماد وسیم نے کہا کہ محمد عامر نے میچ میں اچھی باؤلنگ کی لیکن دیگر باؤلرز زیادہ موثر ثابت نہ ہو سکے اس لئے ا نہیں اپنی کارکردگی کے حوالے سے سوچنا ہو گا۔ ذاتی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر عماد وسیم نے بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جس لیول کے وہ باؤلر ہیں، ویسی باؤلنگ نہیں کر سکے تاہم امید ہے کہ آئندہ سیزن میں ایسی غلطیاں نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمیع الیون نے اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں فتوحات کی راہ پر گامزن ہو ئی۔
    2gvsho3 - پی ایس ایل:کراچی کنگز نے ملبہ خراب باؤلنگ پرڈال دیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: پی ایس ایل:کراچی کنگز نے ملبہ خراب باؤلنگ پرڈال دیا

    2gvsho3 - پی ایس ایل:کراچی کنگز نے ملبہ خراب باؤلنگ پرڈال دیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •