واحد ٹیسٹ:افغانستان کا آئرلینڈ کیخلاف پہلے روز برتری کا سامان
آئرلینڈ کی ٹیم 172رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی ،افغانستان کے 2وکٹوں پر 90رنز
دہرہ دون(سپورٹس ڈیسک)واحد ٹیسٹ کے پہلے ہی روز افغانستان نے آئرلینڈ کیخلاف برتری کا سامان کرلیا جب اس نے دو وکٹوں پر 90 رنز بنا لئے جسے آئرلینڈ کی برابری کیلئے آٹھ وکٹوں کی موجودگی میں 82 رنز درکار ہیں۔راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آئرش ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 172 رنز بنا سکی۔جارج ڈوکریل 36 اور مرتاغ 54 رنز بنا کر بلے بازوں میں قابل ذکر رہے ۔یامین احمد زئی اور محمد نبی نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان نے 2وکٹوں پر 90رنزبنالئے ہیں ، محمد شہزاد نے 40 رنز بنائے جبکہ رحمت شاہ 22 اور حشمت اللہ شاہدی 13 رنز پر کھیل رہے ہیں۔