Results 1 to 2 of 2

Thread: آ کے دیکھو تو کبھی تم میری ویرانی میں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    New5555 آ کے دیکھو تو کبھی تم میری ویرانی میں


    آ کے دیکھو تو کبھی تم میری ویرانی میں
    کتنے سامان ہیں اس بے سر و سامانی میں

    آج بھی دیکھ لیا اس نے کہ میں زندہ ہوں
    چھوڑ آیا ہوں اسے آج بھی حیرانی میں

    رات پھر تا بہ سحر شاخ افق خالی تھی
    چاند پھر ڈوب گیا تیری پیشانی میں

    ساتھ دینا ہے تو دے چھوڑ کے جانا ہے تو جا
    تو اضافہ تو نہ کر میری پریشانی میں

    آسمانوں کی طرف جیسے الٹ جائیں مکان
    عکس ایسے ہی نظر آئے مجھے پانی میں

    یوں تو بچھنے کو بچھی چادر سیلاب مگر
    لہر کچھ اور بھی عریاں ہوئی طغیانی میں

    خلعت گرد اتاری تو مقابل میں تھا
    آئینہ ڈوب گیا پردۂ حیرانی میں

    دھوپ نکلے گی تو کہسار ہی پگھلیں گے عدؔیم
    برف جتنی تھی و ہ سب بہ گئی طغیانی میں

    جی میں جاد و ہی جگاتی چلی جاتی ہے عدؔیم
    جانے کیا شے ہے نہاں صورتِ انسانی میں


    2gvsho3 - آ کے دیکھو تو کبھی تم میری ویرانی میں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    Default Re: آ کے دیکھو تو کبھی تم میری ویرانی میں

    2gvsho3 - آ کے دیکھو تو کبھی تم میری ویرانی میں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •